گریڈنگ سسٹم کا نیاامتحانی نظام متعارف 

Mar 15, 2023


طلبہ کی پریشانیاں کم کرنے کیلئے کوہاٹ بورڈ سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز حرکت میں آگئے
نقل کے خاتمے کے لیے تعلیمی اور امتحانی نظام میں اصلاحات کے لئے اقدامات
عصر حاضر کے مطابق نقائص سے پاک امتحانی نظام لارہے ہیں ، محمد شفیق اعوان چیئرمین ایبٹ آباد بورڈ 

گریڈنگ سسٹم پر فیڈرل بورڈ میں بھی کام ہورہا ہے ، اسسٹنٹ کمشنر امیر نواز

تحریر علی افضل افضال
معاشرتی برائیاں بے شمار ہیں جن میں امتحانات میں نقل کو بھی ان برائیوں کی جڑ سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اور اساتذہ کے علاوہ تعلیمی بورڈز بھی اکثر تنقید کا شکار رہتے ہیں اس اہم مسئلے کے حل اور طلبہ کی پریشانیاں کم کرنے کیلئے کوہاٹ بورڈ سمیت صوبہ خیبر پختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈز حرکت میں آگئے ہیں اور اس مسئلے کو ختم کرنے کا حل نکال لیا گیا ہے۔جس کے بعد امتحانات میں پوزیشن کے حصول اور نمبروں کا گیم ختم ہو جائے گا اور امتحانات میں گریڈنگ سسٹم متعارف کرانے کے لئے عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں اس حوالے سے کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام پاراچنار میں ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع بھر سے مرد و خواتین پرنسپلز اور سینئر ٹیچرز نے شرکت کی
اپنے خطاب میں کوہاٹ تعلیمی بورڈ کے چیئر پرسن ثمینہ الطاف کا کہنا تھا کہ امتحانات میں بوٹی مافیا نقل اور دوسرے مختلف قسم کے الفاظ سن کر انسان کے ذہن پر عجیب کیفیت طاری ہوجاتی ہے اور اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ خبریں اکثر امتحانات کے نتائج کے بعد سامنے آتی ہیں جن میں نتائج سے مایوس طلبہ خود کشی کرکے نہ صرف اپنے بلکہ خاندان کے لئے تباہی و بربادی کا سبب بن جاتے ہیں ان تمام منفی رحجانات کا حل ڈھونڈ کر امتحانات میں گریڈنگ سسٹم متعارف کروانے پر عمل کیا جارہا ہے اور ابتدائی مرحلے میں پرائیویٹ و سرکاری سکولوں کے پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کو سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم کی ٹریننگ دی جارہی ہے اور جگہ جگہ اس غرض سے ورکشاپس کا اہتمام کیا جارہا ہے ٹیچرز کو مارکنگ کی ٹریننگ دی جارہی ہے اس سال فرسٹ ایئر میں ای مارکنگ یا سکرین مارکنگ متعارف کی جارہی ہے 2024 سے مکمل طور پر یہ طریقہ کار اپنایا جائے گا انشاء اللہ نئے سسٹم سے بچوں اور والدین کو انصاف فراہم ہوگا ۔
ایبٹ آباد تعلیمی بورڈ کے چیئرمین محمد شفیق اعوان کا کہنا ہے کہ جو نیا گریڈنگ سسٹم ہم لارہے ہیں امتحانات میں اس سے رٹہ سسٹم کا خاتمہ ہوجائے گا اور سٹوڈنٹس کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو پروان چڑھے گی ، اکیسویں صدی رٹے یا نمبرنگ کی سنچری نہیں یہ کمیونی کیشن سوچنے اور کری کرایٹو تھنکنگ کی سنچری ہے اس کے علاؤہ سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم (ایس ایل او ) نئے طریقہ امتحانات کے بہت فوائد ہیں اس وجہ سے ہم خود نئے سسٹم کو متعارف کروانے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار امیر نواز کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ پہلے سے امتحانات کے گریڈنگ سسٹم پر کام کررہا ہے اور خیبر پختونخوا کے آٹھ تعلیمی بورڈزکے اس حوالے سے اقدامات حوصلہ افزا ہیں ضلعی انتظامیہ کی تعاون سے پاراچنار میں کوہاٹ بورڈ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اساتذہ نے نئے امتحانی نظام کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ضلعی انتظامیہ نئے نظام کو عملی جامہ پہنانے میں تعلیمی اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔
ڈائریکٹر جنرل کامرس غضنفر علی نے نئے امتحانی نظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا اور کہا کہ موجودہ امتحانی نظام کے خاتمے سے بہت سے مسائل سے چھٹکارہ مل جائے گا سٹوڈنٹس لرننگ آؤٹ کم کے حوالے سے تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام میں موجودہ نقائص کو دور کرنے کے لئے گریڈنگ سسٹم نافذ کرنا احسن اقدام ہے۔
ہیڈ ماسٹر یونین پاراچنار کے صدر مرتضیٰ حسین کا کہنا تھا کہ ایس ایل او بیسڈ ٹریننگ میں ٹیچرز نے بہت کچھ سیکھا اور نئے امتحانی نظام سے واقفیت کیلئے اس قسم کے سیمینار اور ورکشاپس کا انعقاد ضروری ہے پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع کرم کے صدر اور ویلج کونسل چییرمین محمد حیات خان کا کہنا تھا کہ گریڈنگ سسٹم امتحانی نظام دور جدید کی اہم ضرورت ہے گریڈنگ سسٹم سے امتحانی نظام میں شفافیت آجا ئے گی ۔

مزیدخبریں