کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں  انسولین ناپید‘ مریض خوار


 لاہور (نامہ نگار )سرکاری ہسپتال کوٹ خواجہ سعید میں شوگر کے مریضوں کیلئے انتہائی ضروری انسولین ناپید ہوگئی۔مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ، گھنٹوں دھکے کھانے کے بعد ناکام لوٹنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چھ ماہ سے مذکورہ ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کو انسولین نہیں دی جارہی۔ ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری سطح پر انسولین ہسپتال کو فراہم نہیں کی جا رہی جس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرناہے۔ متاثرین نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب‘ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت پنجاب سے اپیل کی ہے کہسرکاری ہسپتال کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں انسولین کی فوری فراہمی کو یقینی بنائی جائے تاکہ شوگر کے مریضوں کی مشکلات میںکمی آسکے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی اہم ترین مسئلہ کا سختی سے نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...