لاہور(نامہ نگار)شاد باغ پولیس نے ایک ہی خاندان کے 4 مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ پولیس نے چوری کے مقدمہ میں ملتان پولیس کو ایک سال سے مطلوب اشتہاری ملزمان شمائل، اسد، اشتیاق اور صفدر کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیاہے۔
ایک ہی خاندان کے 4 مفرور اشتہاری ملزم گرفتار
Mar 15, 2023