لاہور(نامہ نگار)شیراکوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تہرے قتل میں ملوث اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاری ملزموں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے تہرے قتل کی واردات کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہار ملزمان امجد بھٹی اور الطاف کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے کہا کہ مفرور ملزمان عرصہ 6 سال سے قتل، اقدام قتل کے مقدمہ میں تھانہ شیراکوٹ پولیس کو مطلوب تھے۔مفرور ملزمان امجد بھٹی، الطاف نے وکیل میاں ابرار سمیت 3 شہریوں کو قتل کیا تھا۔ مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تہرے قتل میں ملوث اے کیٹیگری کے 2 مفرور اشتہاری ملزم گرفتار
Mar 15, 2023