لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس نے سانحہ ماڈل ٹائون میں بلااشتعال فائرنگ کرکے 14 شہری قتل کردیئے اور 100سے زائد لوگوں کو شدید زخمی کر دیا، آج کے دن تک کسی کو سزا نہیں ملی، شہدائے ماڈل ٹائون کے ورثا 8سالوں سے انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہیں۔ یہ عوام دشمن نظام کبھی بھی قوم کو متحد نہیں ہونے دے گا اسی طرح ایک ایک کر کے لاشیں گرتی رہیں گی اور مائیں بین کرتی رہیں گی۔