زمان پارک میں طاقت کااستعمال انتظامی حماقت ہے: ناصر اقبال 


لاہور( نیوز رپورٹر)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ زمان پارک میں سیاسی قائدین اور کارکنان کیخلاف طاقت کا بیجااستعما ل بدترین انتظامی حماقت اورعداوت کے زمرے میں آتا ہے۔جمہوریت کی حامی کسی جماعت کیخلاف اس قسم کی سیاسی جارحیت کو برداشت نہیں کیا جاسکتا،ہم اس سرکاری مہم جوئی کی شدیدمذمت اورلاہور پولیس کی کمانڈتبدیل کرنے کا زوردارمطالبہ کرتے ہیں۔فوجی آمر بھی اپنے ادوار میں سیاسی قائدین و کارکنان کیخلاف اس طرح کی بربریت کامظاہرہ نہیں کیا کرتے تھے۔ منتقم مزاج حکمران اپنے انتقام کی آگ بجھانے کیلئے کپتان اوراس کے حامی کارکنان کوروندنے کے درپے کیوں ہیں، مکالمے سے معاملے کاپائیدار حل تلاش کیاجاسکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن