کابل (اے پی پی) افغانستان کی وزارتِ صحت کے زیراہتمام پولیو ویکسی نیشن کی سالانہ مہم کا آغازکر دیا گیا۔ یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب طالبان کے دورِ حکومت میں پولیوکے قطرے پلانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ افغانستان کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ای او سی) برائے انسداد پولیوکے ڈائریکٹر نیک ولی شاہ مومن کا کہنا ہے کہ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اب بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے مزید کئی علاقوں تک رسائی حاصل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ویکسی نیٹرز اس مہم میں شامل ہیں اورکام کر رہی ہیں۔ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔
افغان، پولیو