ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی صفائی  آپریشن 19 مارچ تک جاری رہیگا


لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہرِ لاہور کے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی 15 روزہ ''صفائی نصف ایمان'' زیرو ویسٹ مہم زور و شور سے جاری ہے۔صفائی نصف ایمان مہم کے حوالے سے ایل ڈبلیو ایم سی کا خصوصی آپریشن 19 مارچ تک جاری رہے گا۔مہم کے دوران شہر بھر سے اب تک 26سو ٹن ملبے سمیت 33 ہزار ٹن سے زائد سولڈ ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پرمہم کے دوران کیے جانے والے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی سی ای او فہد محمود کے فیلڈ میں دورے جاری ہیں۔صفائی جائزے کے دوران ڈپٹی سی ای او فہد محمود نے صفائی کے ناقص انتظامات پر تاج پورہ کے زونل آفیسر اقبال کی سرزنش کی جبکہ نبی پورہ اور فتح گڑھ میں صفائی کے بہتر انتظامات پر زونل آفیسر رانا نعیم کو شاباش دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...