حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد یسین نے کہا ہے کہ ملک آج جن گھمبیر حالات سے گذر رہاہے قوم کو باکردار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔ وہ ان خیالات کا اظہار یہاں گذشتہ روز کاغذات نامزدگی داخل کروانے کے موقع پر ضلعی آفس میں آئے سپورٹرز سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔ بعدازاں جماعت کے کارکنوںکا کارواں ڈاکٹر محمد یسین اور چوہدری امان اﷲ چٹھہ اور ملک شوکت کی قیادت میں کاغذات نامزدگی داخل کرانے کیلئے روانہ ہوا۔