نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے


حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی)حکمرانوں کے آپس کی لڑائی اور ریشہ دوانیوں سے ضلع بھر میں ہزاروں پوسٹ گریجویٹ اور گریجویٹ نوجوان ڈگریاں لئے روزگار کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں لیکن کسی بھی جگہ انکی شنوائی نہ ہورہی ہے جس سے وہ دن بدن ذہنی اذیت میں مبتلا ہوکر نفسیاتی مریض بن رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار یوتھ آگنائزیشن کے چیر مین علی حسن وائس چیئرمین وسیم اقبال جنرل سیکڑری محمد عمران گجر نے کیا ہے انہوں نے کہا یوتھ نوکریوں کیلئے بار بار اپلائی کرتے آرہے ہیں مگر ان کی امیدیں بر نہیں آ رہی ان کے والدین نے اپنی پونجی اور قرض لیکر ان کو تعلیم دلوائی اور امید لگا رکھی ان کا مستقبل جلد روشن ہو گا بار بار ملازمت کیلئے اپلائی کرنے اور انٹر ویودینے کے اخراجات خر چ کرکے ان کی مشکلات بڑھ گئیں ہیں مگر ان کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں ملا انہوں کہا وزیراعظم کی یوتھ قرض اسکیم بھی اسقدر پیچیدہ ہے کہ عام طبقہ کیلئے اس سے استفادہ کرنا مشکل ہے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا اپنے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے مستقبل کی بہتری کیلئے آسان بلا قرضہ اسکیم اور ایسے منصوبے لانچ کئے جا ئیں۔

ای پیپر دی نیشن