عمران نیازی  کو ملک اور عوام سے کوئی غرض نہیں: ابرار احمد میر

Mar 15, 2023


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) صدر مسلم لیگ ن تر کیہ ابرار احمد میرنے کہا ہے کہ عمران نیازی کو ملک اور عوام سے کوئی غرض نہیں ملک کو آگ لگ جائے فتنہ خان کو اقتدار چاہیے، عمران نیازی متعدد افراد کا قاتل ہے اسے کٹہرے میں لایا جائے، کسی معافی کا مستحق نہیں، عمران نیازی ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہاہے انکو ملک وقوم کا زرا بھر بھی خیال نہیں،اسکے باوجود ملک وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہو رہا ہے، عمران نیازی اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آ جائے ورنہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، زمان پارک نہر والا روڈ میں روزانہ لڑائی جھگڑے مار کٹائی معمول بن چکے ہیںجسکی وجہ سے ٹریفک گھنٹوں جام رہتی ہے ،عمران نیازی کی ایسی حرکتوں کا اعلی عدالتوں کو نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ مریم نوا ز شریف کے پنجاب بھر میںہونیوالے ورکرز کنونشن میں عوام کا ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر اس بات کی دلیل ہے کہ عوام تحریک انصاف کی پالیسیوںسے نالاں ہیں۔

مزیدخبریں