شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما سر شہباز احمد خان کی صدار ت میں اورینٹیل ماڈل سکول میں امجداسلام امجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،شعراء ،ادیب ،محققین سمیت معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے شہباز احمد خان نے کہا ہے کہ امجد اسلام امجد نے پوری دینا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔