عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے : وقاص مان

Mar 15, 2023


بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )جابر حکمران انتظامیہ اور دیگراداروں کے ذریعے جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لیں عوام ان کی اس طرح کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے امپورٹڈ حکومت نے ملک میں جمہوریت کی بجائے سول آمریت نافذ کررکھی ہے ان خیالات کا اظہاررہنما تحریک انصاف امیدوار پی پی 141 وقاص محمود مان نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے حکومت بنائے گی عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ 

مزیدخبریں