شیخوپورہ: رمضان کی آمد‘ ناجائزہ منافع خور سرگرم‘ انتظامیہ خاموش


شیخوپورہ (سلطان حمیدر اہی ،سیف الرحمن سیفی ) رمضان المبارک کے قریب آتے ہی ناجائز منافع خوروں نے بھی کمر کس لی ہے ماہ صیام سے قبل ہی سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا سیب 300 روپے کلو ،کیلا 300 روپے درجن ، کھجور 475 روپے ، ادرک لہسن ،شملہ مرچ ،لیموں کی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہے دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ مہنگائی کو روکنے کی بجائے خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کے مہنگائی کو روکنے کے تمام تر دعوے بھی بے سود ہو کر رہ گئے ہیں ایک سروے میں شہریوں کا کہنا ہے کہ لوگ سستے آٹے کے حصول کیلئے تمام دن شدید گرمی سڑکوں کے کنارے کھڑے رہتے ہیں جہاں سایہ وغیرہ کا کوئی انتظام نہیں ہے سروے میں یہ بھی انکشاف ہو ا ہے کہ بکرے کا گوشت 2000 روپے ، گائے کا گوشت 900 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی ناقص کارکردگی پر ان کیخلاف کارروائی کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...