ہررو ز ایک نئے بیانیے کیساتھ قوم کوبیوقوف بنایا جارہا ہے : ملک اعجاز احمد


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وٹائلز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا ہے کہ عمران خان مکافات عمل کا شکار ہیںگرفتاری کے خوف سے چھپ جانا انکی دلیری ،جراتمندی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ہررو ز ایک نئے جھوٹ اور بیانیے کیساتھ قوم کوبیوقوف بنایا جارہا ہے عمران خان اگر مستقبل مزاج ہوتے تو آج ملک اس نہج پر نہ ہوتا انہوں نے کہاکہ عمران خان نے استعفے دیکر اپنے پائوںپر کلہاڑی اور اب استعفے واپس لینے کیلئے منتیںکررہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن