سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ واضح طور پر گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا، ان کا اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ ہمارےکارکنان اور قائدین پر کل صبح سےآنسو گیس، کیمیکل ملے پانی والی توپوں اور ربڑ کی گولیوں جبکہ آج صبح سیدھی فائرنگ سے پولیس کی یلغار کے بعد رینجرز میدان میں اتار دیے گئے ہیں جو براہِ راست عوام سے متصادم ہیں۔مقتدرہ کے وہ حلقے جن کا دعویٰ ہے کہ ”غیرجانبدار“ ہیں، سےمیرا سوال ہےکہ آیا آپکا تصورِ غیرجانبداریت یہ ہےکہ نہتےمظاہرین اور ملک کی سب سےبڑی جماعت کےقائدین، جن کے رہنما کو ایک غیرقانونی وارنٹ کاسامنا،معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہو اور مجرموں کی حکومت اغواء کر کے ممکنہ طور پر اسے قتل کرنےکیلئےکوشاں ہو،کے مدِّمقابل رینجرز آن کھڑےہوں؟