پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے18مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کریمنل پروسیجر سیکشن 76کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔
امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، تصادم نہیں چاہتے: فرخ حبیب
Mar 15, 2023 | 12:24