جھوٹے مقدمات میں پھانس کرجیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے:سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ عدالتی وارنٹ پر گرفتاری سے انکار اور مزاحمت ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کیلئے ہے ۔حکومت کھانا رہائش دیگی مگرسپلائی نہیں مل سکتی،گرفتاری سے جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے مخالف رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں پھانس کراعلانیہ مہینوں سالوں تک جیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بزدلی ظالم کازیور ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن