پاکستان کے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی والدہ انتقال کرگئیں۔شوکت ترین کی والدہ کی نمازِ جنازہ کل صبح 11 بجے لاہور میں خالد مسجد کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔سابق وزیر خزانہ کی والدہ کے انتقال پر مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔