وہ سوال جو ایلون مسک ہر انٹرویو میں امیدواروں سے پوچھتے ہیں

 ٹیسلا، ٹوئٹر اور سپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلون مسک نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ حیران کن بیان دیا تھا کہ وہ اپنی کمپنیوں میں ملازمت کے لیے آنے والے لوگوں سے کہتے ہیں کہ انہیں کسی تعلیمی ڈگری کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ان میں غیرمعمولی صلاحیت اور قابلیت ہونی چاہیے۔ اب ایلون مسک نے ایک ایسا سوال بتا دیا ہے جو وہ ہر انٹرویو میں امیدوار سے لازمی پوچھتے ہیں۔ ایلون مسک نے بتایا ہے کہ وہ ہر امیدوار سے انٹرویو میں پوچھتے ہیں کہ ”ان مشکل مسائل کے بارے میں بتائیے جن پر آپ کام کر چکے ہیں اور بتائیے کہ آپ نے ان مسائل کو کیسے حل کیا؟“ایلون مسک کہتے ہیں کہ ”جو لوگ واقعی مسائل حل کرنے والے ہوتے ہیں اور مسائل حل کر چکے ہوتے ہیں، انہیں معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ کیسے کیا تھا۔ وہ سب جانتے ہیں اور ان مسائل کی تفصیل بیان کر سکتے ہیں۔اس سوال کا جواب کسی بھی شخص کی قابلیت کو جاننے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔“

ای پیپر دی نیشن