کابل (نوائے وقت رپورٹ) کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے سربراہ عبیدالرحمٰن نظامانی اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا کے ممالک افغانستان سے مثبت روابط کی توسیع کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ عبیدالرحمٰن نظامانی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہت اہم ہیں، نو منتخب حکومت تعلقات کو فروغ دینے کا وژن رکھتی ہے۔
کابل: پاکستانی سفارتکار اور افغان وزیر خارجہ کی ملاقات
Mar 15, 2024