لاہور (خبر نگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہری قیمت ایپ پنجاب پرشکایت درج کریں۔ ہر صورت ازالہ ہوگا۔ شہری کو آگاہ کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے چائنہ سکیم ماڈل بازار اور شادمان بازار کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے بغیر پروٹوکول بازار میں سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو چیک کیا۔ چائنہ سکیم ماڈل بازار میں تمام اشیائے خورونوش دستیاب ہیں۔ کسی صارف کو کوئی شکایت نہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں چکن و گوشت کی قیمت نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی پر 15روپے فی کلوگرام کم ہے۔ ناجائز منافع خوری کیخلاف سخت ایکشن لیا جارہا ہے۔ آج کے دن میں ابھی تک 65ناجائز منافع خوروں کیخلاف کاروائی ہوچکی ہے۔ گرفتاریاں بھی کی ہیں۔ کمشنر لاہور نے ماڈل بازار میں ایگریکچر فیئر پرائس پر اشیاء کی مقدار و معیارپر اطمینان کا اظہار کیا۔ چائنہ سکیم ماڈل بازار میں کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کے ہمراہ اے سی شالامار ڈاکٹر انعم بھی موجود تھیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ عام بازاروں، دکانوں اور ریڑھیوں پر پھل و سبزی کی قیمتوں کی سخت چیکنگ ہورہی ہے۔ پرائس مجسٹریٹس ہر دکان اور ریڑھی پر ریٹ لسٹ آویزاں کو ہر صورت یقینی بنائیں۔