ترقی کا تاریخی دور شروع ،تاریخی مینڈیٹ کا احترام کیا جائیگا :صوبائی وزیرتعلیم 

لاہور ( لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر نگرانی ترقی کا تاریخی دور شروع ہو چکا ہے۔ عوام نے جو تاریخی مینڈیٹ دیا ہے اس کا احترام کیا جائے گا اور ان میں مایوسی نہیں پھیلنے دیں گے۔ گذشتہ روز مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کی تعلیمی ترقی کیلئے موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس ضمن میں تعلیمی پالیسی وضع کی جا رہی ہے جس سے پنجاب بھر کی قسمت جاگنے والی ہے۔ گزشتہ حکومت نے اساتذہ کے ساتھ جو زیادتیاں کیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا اور اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے تعلیم کے سپاہی کے طور پر کردار ادا کروں گا۔ صوبے بھر میں اعلیٰ معیار کے تعلیمی ادارے بنانے کیساتھ ساتھ موجودہ سکولوں کی حالت زار بھی درست کریں گے۔ سرکاری سکولوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ وہاں دنیا کی بہترین سائنس و کمپیوٹر لیبارٹریاں بنائی جائیں گی۔ جلد اساتذہ کیساتھ بیٹھ کر انکے مسائل سنے جائیں گے اور ازالہ کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ اساتذہ کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اور ان کے مسائل کے ازالے کیلئے وہ کسی بھی وقت دستیاب ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...