لاہور(لیڈی رپورٹر)اقوام متحدہ کے ٹرینر ڈاکٹر یاسر مسعود اور انچارج پنجاب یونیورسٹی ٹی وی سنٹر ڈاکٹر شبیر سرور کی سربراہی میں ’’صحافت کے طالب علموں کی عملی تربیت‘‘ کے موضوع پرفوکس گروپ کا انعقاد کیا گیا۔ غلط اور بے بنیاد گردشی خبروں کی روک تھام کیلئے کیا ذرائع استعمال کیے جانے چاہیں؟۔ کیا صحافت کے طالب علموں کو اداروں میں عملی کام کروایا جاتا ہے اور کس طرح کی تبدیلی درکار ہے جس کے ذریعے ایک بہترین صحافی پیدا کیا جا سکتا ہے؟۔ نت نئی ایجادات کے باعث صحافت کے اداروں میں ہونیوالی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق کی کتنی ضروت ہے؟۔ فوکس گروپ میں ان موضوعات کا احاطہ کیا گیا۔
پنجاب یونیورسٹی:’’صحافت کے طالب علموں کی عملی تربیت‘‘ کے موضوع پرفوکس گروپ
Mar 15, 2024