تہوار ویساکھی میلہ 2024 کیلئے انتظامی اجلاس 

Mar 15, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سکھ مذہب کے معروف تہوار ویساکھی میلہ 2024کیلئے انتظامی اجلاس زیر صدارت پردھان پاکستان سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی و صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سرداررمیش سنگھ اروڑامنعقد ہوا جس میں سیکرٹری متروکہ وقف املک بورڈ فریداقبال، ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن کرتارپور سیف اللہ کھوکھر، بورڈ ترجمان عامر حسین ہاشمی سمیت لاہور اور حسن ابدال کے علاوہ مختلف انتظامی و پولیس افسران کے علاوہ ر یلوے،ایف آئی اے داخلہ و خارجہ،سوئی گیس،ہیلتھ و دیگر مختلف انتظامی امور کے اعلی افسران نے شرکت کی۔

مزیدخبریں