آئیڈیل معاشرے کے قیام کیلئے سیاستدانوں‘سٹیک ہولڈرز کوکردار اداکرنا ہوگا: عارف سندھیلہ 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ہر ادارے، اہلکار اور شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ہماری آئندہ نسلوں کو یہیں رہنا ہے جن کیلئے مسائل سے پاک معاشرہ کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے آئیڈیل معاشرے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور سٹیک ہولڈرز کو بھی اپنا کردار نیک نیتی اور دیانتداری سے انجام دینا ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا رمضان نگہبان پیکج لاکھوں گھرانوں کیلئے ریلیف کا باعث ثابت ہوا ہے اورنادار و مستحق افراد اپنے گھر کی دہلیز پر اس ریلیف کی فراہمی پر مریم نواز شریف کو دعائیں دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف خود اشیاء صرف کی قیمتوں کو مانیٹر کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے اچانک دوروں کا آغاز کررہے ہیں اب حکومت کے ارکان اسمبلی پارٹی عہدیداران اور وزراء سب فیلڈ میں عوام کو عملی خدمت کرتے نظر آئینگے جس سے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں بڑی مدد ملے گی، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کے دور میں قدم رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن