اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چینی حکومت کی طرف سے بلوچستان اور خیبر پی کے کے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کیلئے ہنگامی امداد دی گئی۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق چینی سفیر نے ایک لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد سیکرٹری خارجہ کے حوالے کی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے کہا امید ہے کہ یہ نقد عطیہ ضرورت مند لوگوں کو بروقت امداد پہنچانے میں معاون ہو گا۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے گوادر میں منرل واٹر کی تیس ہزار بوتلیں، کھانا اور دیگر سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ بارش سے متاثرہ افراد کو چین کی امداد سے تعمیر کئے گئے سکول میں منتقل کیا گیا۔