اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سینٹ کے ممبر منتخب ہو گئے۔ گیلانی اب قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو جائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان طے پانے والے نکات کے مطابق سینٹ میں چیئرمین شپ کا منصب پیپلز پارٹی کو ملے گا۔