ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی: امجد لطیف 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء ٹکٹ ہولڈر میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ رمضان نگہبان پیکج پنجاب کے غریب نادار لوگوں کیلئے خوشی کی لہر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے حلف اٹھاتے ہی پنجاب کے غریب عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام شروع کر دیا ہے ستھرا پنجاب مہم سے پنجاب کے دیہی علاقوں شہروں سے صفائی مہم شروع کی جائے گی جلد پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بھی کرائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ رمضان المبار ک میں ناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت اقدامات کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن