شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ بھکھی پولیس جیون پورہ کلاں میں خاندان کے سربراہ کے قتل اور گھر کے دیگر افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمہ میںملوث ملزمان کو کئی روز گزرنے کے باوجود گرفتارنہ کرسکی جبکہ مقتول اصغر علی کی بیوی ،جواں سالہ بیٹی اور کمسن بیٹا موت وحیات کی کشمکش میں میوہسپتال لاہور زیر علاج ہیںپولیس نے جائے وقوعہ کا دوبارہ معائنہ تک نہیںکیا اور نہ ہی مضروبان جو کہ وقوعہ کے عینی شاہدین بھی ہیں کے بیانات قلمبند کر کے تفتیش کو یکسو کیا ہے اس واقعہ کے خلاف اہل علاقہ سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزموں کو گرفتار کرکے انہیں تحفظ فراہم کریں مدعی مقدمہ محمد افضل نے بتایا کہ جیون پورہ کلاں میں اوباش نوجوان مجاہد اکثر اصغر کی بیٹی کرن بی بی کو تنگ کرتا اور اس کی تصاویر موبائل سے اتار لیتا جس پر محنت کش نے ملزم کی سرزنش کی اور اس کے گھر شکایت لگائی جس پر ملزم نے مشتعل ہوکر اپنے ساتھیوں زاہد ،امین،افضل ،وغیرہ کے ہمراہ گھر میں گھس کر اصغر کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا تھا اور فائرنگ سے چار سالہ بیٹا حسن علی،بیوی نادیہ بی بی اور بیٹی کرن بی بی بھی شدید زخمی ہوگئی تھی۔