نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)پنجاب حکومت کے حکم پرگورنمنٹ ہائی سکول نارنگ میں محمدشفقت چھٹہ کی سربراہی میں کلچر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء اور اساتذہ نے پنجابی کلچرکی خوب یاد تازہ کی چیئرمین آرٹس اینڈکلچر کلب سرنعمان شیخ اور ممبران سریاسر عرفات اور محمد نوید ملک نے بچوں کو پنجابی کلچر کے بارے میں آگاہی دی طلباء نے پنجابی کلچرکے پرچارمیں پنجاب کی روائتی پگ اور دھوتی کرتا پہن کر پنجاب کی ثقافت کو تازہ کیا۔ پنجاب کے روائتی کھیل گُلی ڈنڈا پنجہ زور آزمائی اور باندرکلہ کا نمونہ پیش کیاگیا ۔ اس موقع پر پرنسپل شفقت چٹھہ نے گفتگوکرتے کہا کہ پنجاب حکومت اور محکمہ تعلیم حکام کے احکامات کی روشنی میں کلچرڈے منایاگیاہے جس کا مقصد طلباء میں پنجابی زبان ثقافت اور کلچر کو اجاگر کرناہے۔