نواں کوٹ(نامہ نگار)سیاسی وسماجی رہنما وسابق یوسی چیئرمین ملک محمد اسلم وٹو نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصی کو یہودیوں کے تسلط سے آزاد کرانے اور فلسطینیوں کو ان کا جائز حق خودارادیت دلوانا تمام مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے معصوم فلسطینیوں پر انسانیت سوز مظالم اور اسرائیلی قابض فوج کے مسجد الاقصی و دیگر مقدس مقامات پر حملے وہ جرائم ہیں جن کا عالمی برادری کو نہ صرف نوٹس لینا چاہیے بلکہ روکنے میں کردار ادا کرنا چاہئے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نکالی جانیوالی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔