رانا تنویر حسین حلقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں: صفدر علی شاہ 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنما صفدر علی شاہ کے ڈیرہ پر رانا تنویر حسین کو وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت بننے کی خوشی میں افطاری کے بعدمٹھائیاں تقسیم کی گئیںکارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد یں دی اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے صفدر علی شاہ نے کہاکہ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین حلقہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیںکیونکہ رانا تنویر حسین نے ہمیشہ حلقہ کے عوام کی خدمت اور تعمیر وترقی بلا امتیاز وتفریق کی ہے یہی وجہ ہے کہ حالیہ انتخابات میں رانا تنویر حسین قومی اور صوبائی جبکہ رانا احمد عتیق انور کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے اپنا نمائندہ منتخب کیا ہے جبکہ دوسری طرف وفاق اور پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بننے سے عوام میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی طرف سے ان حکومتوں کوبھرپور حمایت کا عمل بھی جاری ہے قوم کو معلوم ہے کہ ن لیگ کے ہر دور حکومت میں پاکستان نے ترقی کی منازل طے کیں سی پیک کے منصوبے پرتیزی سے کام آگے بڑھایا گیامہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ،لوڈشیڈنگ ختم اور اب بھی ترقی کے اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن