سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیوریج نمونوں میں پولیو کی تصدیق

سندھ،بلوچستان اورخیبرپختونخواکےسیوریج نمونوں میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کےمطابق سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا کے 10 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکل آئے، نصیر آباد، کوئٹہ، لوئر دیر، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، ایک ہفتے کے پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی تعداد 22 تک پہنچ گئی، رواں برس 56 سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ 19 تا 21 فروری ہوئی تھی۔ذرائع کےمطابق کراچی ایسٹ کے پانچ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو پایا گیا ہے،مچھر کالونی، چکوڑا نالہ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، سہراب گوٹھ کی دو سیوریج سائٹس پولیو پازیٹو ہیں، راشد منہاس روڈ کی سیوریج پولیو زدہ ہے، رواں برس کراچی ایسٹ کی سیوریج میں9 بار پولیو پایا گیا ہے،کراچی ایسٹ کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ، سبی سے ہے۔ذرائع کےمطابق کراچی ساوتھ کی ہجرت کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، ساوتھ سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کیماڑی سے ہے، ڈیرہ بگٹی کے علاقہ لیبر نالہ کی سیوریج میں پولیو پایا گیا ہے، رواں سال ڈیرہ بگٹی کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوئٹہ سے ہے، کوئٹہ کے ریلوے پل کی سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ذرائع کےمطابق رواں برس کوئٹہ کی سیوریج میں چھٹی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کراچی ایسٹ سے ہے، نصیر آبار کی واپڈا کالونی کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، لوئر دیر شہید چوک کی سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس لوئر دیر کی سیوریج پہلی بار پولیو پازیٹو نکلی ہے، لوئر دیر سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق کوہاٹ سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن