آئی ایم ایف کاتوانائی سیکٹرزکی کارکردگی پرعدم اطمینان

Mar 15, 2024 | 12:21

آئی ایم ایف نےتوانائی کےسیکٹرزکی کارکردگی پرعدم اطمینان کااظہارکیاہے۔ذرائع کےمطابق پاک آئی ایم ایف مذاکرات کے دوسرےدورمیں پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر آئی ایم ایف نے پلان طلب کر لیا،پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں اور حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کےمطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا، کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا۔ذرائع کےمطابق ڈومیسٹنگ فنانسنگ، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ اور ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ ہو گی، ٹیکس پالیسی، ایڈمنسٹریشن اور ریونیو پر ایف بی آر کے وفد کیساتھ مذاکرات ہوں گے، توانائی شعبے کے گردشی قرض اور پاور پرچیز ایگریمنٹ پر وزارت توانائی حکام مذاکرات کریں گے ۔ذرائع کےمطابق توانائی شعبے کا گردشی قرضہ کم، ایڈجسمنٹس بروقت اور ٹیرف بڑھانے کیلئے بات چیت ہو گی، مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے اور آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اسٹریٹیجی پر بھی بات چیت ہو گی، توانائی سیکٹر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف وفد مطمئن نہیں ہے۔

مزیدخبریں