ریگولیشنز ، کمپنیز اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم متعارف 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کمپنیوں کے اضافی حصص کے اجراء سے متعلق ریگولیشنز ، کمپنیز  ریگولیشنز، 2020 میں  تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد ترامیم متعارف کرادی ہیں۔ ان ترامیم کے ذریعے،  اضافی حصص ( رائٹ ایشو)  کے اجراء کے  طریق کار  کو سہل   بنا دیا گیا ہے اور  جامع معلومات کی فراہمی اور  معیاری رپورٹنگ کے تقاضوں کے ذریعے سہل اور آسان بنا دیا گیا ہے۔ اب، قطع نظر اس کے کہ رائیٹ ایشو کا حجم کچھ بھی ہو ، جاری کنندگان پاکستان اسٹاک ایکسچینج  اور ایس ای سی پی ، دونوں سے پیشکش کی دستاویز پر رائے حاصل کریں گے۔ ترامیم کے ذریعے، سرمایہ کاروں کو باخبر فیصلے کرنے  میں معاونت فراہم  کرنے  اور جاری کنندہ سے متعلق اہم معلومات کے لئے،   پیشکش کی دستاویز میں  درست اعداد و شمار  اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے  ۔ڈائریکٹرز اور اہم شیئر ہولڈرز کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ  وضاحت کریں گے کہ وہ رائیٹ ایشو سبسکرائب کریں گے یا ان کو الاٹ شدہ حصص کی سبسکرپشن کا بندوبست کریں گے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...