اسلام آباد(خبرنگار) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن (این ایچ ایس آر اینڈ سی)میں وفاقی سیکریٹری افتخار علی شلوانی کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی علاقوں میں ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا میٹنگ میں نمائندہ ورلڈ بینک (WB)، مناو بھٹاری، نمائندہ گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز (GFF)، غزنہ صدیقی اور ڈائریکٹر پروگرامز وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر مریم سرفراز نے شرکت کی پاکستان نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروجیکٹ ایک تین سالہ پروجیکٹ ہے جو وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (ICT)، گلگت بلتستان (GB) اور آزاد جموں و کشمیر (AJK) کے محکمہ صحت کے ذریعے چلا رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد صحت کے نظام کو مضبوط بنانا اور اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے تین اضلاع میں صحت کے ضروری پیکیج (EPHS) کو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی ضروری خدمات فراہم کرنا ہیولڈ بینک اور گلوبل فنانسنگ فیسلٹیز کے نمائندوں نے وزارت کو ان کی تنظیموں کی جانب سے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں بہتر یونیورسل ہیلتھ کوریج (UHC) کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ۔