اٹلی کے تعاون سے زیتون کی کاشت کے جاری منصوبے کی چوتھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس

Mar 15, 2024

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)اٹلی کی حکومت کے تعاون سے زیتون کی کاشت کے جاری منصوبے کی چوتھی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزارتِ فوڈ سیکیورٹی میں منعقد ہا اجلاس کی صدارت وفاقی سیکرٹری براے فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے کی اجلاس میں پاکستان آئل سیڈز ڈویلپمنٹ کے ایم ڈی ڈاکٹر سید وسیم الحسن بھی شریک اجلاس میں پاکستان میں اٹلی کے سفیر نے بھی شرکت کی ڈاکٹر کوسٹنٹینو پرما، بین الاقوامی ماہر اور ڈاکٹر مارکو مارچیٹی، بین الاقوامی پروجیکٹ کوآرڈینیٹر، زیتون کی جانب سے ثقافت کے منصوبے کی کارگردگی بیان کی گئی اٹلی کے سفیر نے کہا کہ اٹلی زیتون کی ثقافت کیمنصوبوں کے لیے اپنی حمایت اور تعاون جاری رکھے گاوفاقی سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کیپٹن ریٹایرڈ محمد آصف نے کہا کہ زراعت پاکستان کی معیشت کا بنیادی ستون ہے زرعی ترقی کیلئے عملی اور موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں پاکستان میں زیتون کی کاشت کو بڑھانے کیلیے پر عزم ہیں کیپٹن ریٹایرڈ محمد آصف سیکرٹری براے فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ زیتون کی پیداوار میں اضافہ ملک کی معیشت اور ماحول دونوں کیلئے سودمند ہو گا۔

مزیدخبریں