وزیر مملکت آئی ٹی کی زیرصدارت اجلاس ، این آئی ٹی بی کے پروگرامز پر بریفنگ 

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کہ زیرصدارت جمعرات کو وزارت کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی،  ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی،  وزارت آئی ٹی کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔اجلاس میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(این آئی ٹی بی) اور پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کے حکام بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں وزارت مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ کو این آئی ٹی بی کے آرگنائزیشنل اسٹرکچر اور پراجیکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گء۔اجلاس کو پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ورکنگ اور پروگرامز کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ چھ ہزار سے زائد آئی ٹی کمپنیاں پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں اور اب تک 43 سافٹویئر ٹیکنالوجی پارکس مختلف شہروں میں قائم کیئے جا چکے ہیں اور ان سافٹویئر ٹیکنالوجی پارکس میں 357 آئی ٹی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن