راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق سینیٹرچوہدری تنویر خان نے کہا ہے کہ سابق ایم پی اے چوہدری عدنان میری بھانجی کا بیٹا ہے یہ ہمارے خاندان کے فرد کا قتل ہا ہے سازش کے تحت اس قتل کے مقدمے میں میرے گھر کے افراد کے نام ایف آئی آر میں درج کرائے گئے سوشل میڈیا پراس کیس کو ہمارے خلاف اچھالا گیاجبکہ اس افسوسناک واقعہ کے بعد ہم نے خاموشی اِختیار کی تھی تاکہ کیس پر اثر انداز ہونے کا تاثر نہ بنے اور تفتیش میں اس قتل کے اصل عوامل سامنے آئیں میں مطالبہ کرتا ہوں کہ اس کیس کی شفاف تحقیقات کیلئے فوری جے آئی ٹی تشکیل دی جائے تاکہ اصل ملزم سزا سے نہ بچ سکیں جبکہ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ میں 2005 میں قتل کے ایک مقدمے کا سامنا کرچکا ہوں جو جھوٹاتھا میں خود یہ کہتا ہوں کہ چوہدری عدنان کے قتل سے چوہدری تنویر ،بیرسٹر دانیال سمیت کسی کا تعلق نہیں جے آئی ٹی سے تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہوں انشا اللہ چوہدری تنویر اور ان کے خاندان کے افراد بیگناہ ثابت ہوں گے جے آئی ٹی بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کو باضابطہ درخواست دے رہے ہیں مسلم لیگ ن کے رہنماں نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو دانیال پیلس چکلالہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیرسٹر دانیال چوہدری ،پنجاب اسمبلی کے ارکان ضیااللہ شاہ ،راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ،سا بق ایم این اے حاجی پرویز خان ، سردار نسیمِ خان بھی موجودتھے چوہدری تنویر خان نے کہا کہ میں نے چوہدری عدنان شہید کے گھر والوں سے بھی مل کربتایا کہ اس واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں میں خانہ کعبہ میں بھی یہ قسم دینے کیلئے تیار ہوں پریس کانفرنس کے دوران سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان نے کلمہ شریف پڑھ کر کہا کہ اس واقعہ سے ہمارا تعلق نہیں ہمارے خاندان کے ایک فرد کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے اور ہمیں ہی قتل میں ملوث کرنے اورکیس کی تفتیش کو جان بوجھ کر تبدیل کیا جارہا ہے ایک پولیس افسر کے نام کا جلد ثبوتوں کے ساتھ انکشاف کروں گاآئی جی پنجاب کو جے آئی ٹی کیلئے خط بھی لکھیں گے انہوں نے کہا کہ 12 فروری کو سابق ایم پی ایچوہدری عدنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ہم ملوث نہیں ہیں۔ شہید ہونے والا چوہدری عدنان ہمارا قریبی رشتہ دار ہے انہوں نے کہا کہ پولیس والے انجم بھٹی کا نام بتاتے ہیں مگر اسے کسی فورم پر پیش نہیں کیا گیادیگر دو افراد کو کراچی سے گرفتار کرنے کا دعوی تو کیا گیا مگر انہیں بھی میڈیا کے سامنے نہیں لایا گیاراولپنڈی شہر میں قتل کا اتنا بڑا واقعہ رونما ہا لیکن اس کی تفتیش پر پریس کانفرنس تک نہ کی پراپرٹی سے وابستہ ایک شخص تفتیش کو تبدیل کروا رہا ہے چوہدری تنویر خان نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت ہے جس میں اچھی شہرت کے حامل افسران شامل ہوں ن لیگی رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا کہ اس کیس میں انتہائی عجلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے چوہدری تنویر کانام شامل کرکے کیس کا رخ موڑنے اور اصل مجرموں کو بچانے کی سازش کی جارہی ہیاس کیس میں درپردہ کچھ اور لوگ ملوث ہیں ہم کوشش کرینگے کہ ایک بیگناہ انسان کے قتل میں ملوث اصل لوگ گرفتارہوں اس کیس میں چوہدری تنویر اور دیگر کے نام ائر پورٹ کی سٹاپ لسٹ تک شامل کرائے گئے چوہدری تنویر خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں میرے گھر کی زمین پر کارروائی سابق وزیراعظم عمران خان صاحب نے کروائی تھی انہوں نے مسلم لیگ ن کے ہر لیڈر کے خلاف انتقامی کارروائی کی حنیف عباسی ،رانا ثنااللہ ،احسن اقبال ،کھوکھر برادران سمیت دیگر کے خلاف ہرکارروائی کی عمران خان خود مانیٹرنگ کیا کرتے تھے۔
چوہدری عدنان میری بھانجی کا بیٹا ، قتل کو میرے ذمہ لگا نا سازش ہے ، چو ہدری تنویر
Mar 15, 2024