اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے سکھر میں ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔ چھاپے کے دوران سم سٹاک سے 61 مشکوک سم کارڈز برآمد ہوئے جبکہ رینڈم چیکنگ کے دوران 6 فعال سم کارڈز پائے گئے جو خواتین کے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ تھے۔ مزید برآں، ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر دو افراد کو گرفتار کر لیا اس حوالے سے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔ مزید برآں، ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں ۔