وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو غزہ میں اقوامِ متحدہ کی غذائی تقسیم کی ایک سہولت پر اسرائیلی فضائی حملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
اسرائیل نے کہا کہ اس حملے میں حماس کا ایک کمانڈر مارا گیا جسے اس نے نشانہ بنایا اور فلسطینی محکمۂ صحت کے حکام نے کہا کہ اس حملے میں اقوامِ متحدہ کے ایک کارکن سمیت چار مزید افراد ہلاک ہوئے۔وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے نامہ نگاروں کو بتایا، امریکہ کو اس حملے پر بہت تشویش ہے اور اس نے اسرائیلیوں سے فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا کہ دراصل کیا واقعہ ہوا ہے۔