سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی روضہ رسول پر حاضری

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر ریاض الجنہ میں نماز ادا کی اور روضہ رسول پر حاضری دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان مسجد قبا بھی گئے اور دو رکعت نماز ادا کی۔ مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی تھی۔ ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔ بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔مدینہ منورہ کے دورے کے موقع پر قصر طیبہ میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب کے دوران معزز علما اور شہریوں کے ایک گروپ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات اور ان کا خیرمقدم کیا۔ اس سے قبل شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرالیمامہ میں مملکت کے مفتی اعظم، شہزادوں، علما، وزرا اور شہریوں سے ملاقات کی تھی۔ولی عہد نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ ’اللہ ہم سب کے روزے، عبادات اور نیک اعمال کو قبول کرے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔بعد ازاں ولی عہد جمعرات کی صبح مدینہ منورہ سے روانہ ہو گئے۔ گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر نے انہیں رخصت کیا۔

ای پیپر دی نیشن