غزااسرائیل فوج کی خوراک تقسیم کے مراکز پر فائرنگ فل11سظینی شہید 105 زخمی

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے رفح میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز جب کہ دوسرے علاقے میں خوراک لینے کے لیے قطار میں کھڑے فلسطینی پناہ گزینوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔عرب میڈیا کے مطابق پہلا واقعہ رفح میں خوراک کی تقسیم کے ایک مرکز میں پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج نے بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونرا کے اہلکار سمیت 5 فلسطینی شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔اسی طرح رفح میں ہی ایک اور مقام پر خوراک کے لیے قطار بنائے فلسطینیوں پر بھی اسرائیلی فوج نے فائرنگ کردی جس میں 6 فلسطینی شہید اور 82 زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کی بربریت سے یہ معصوم فلسطینی خواتین اور بچے بھی محفوظ نہیں۔ خوراک لینے کے لیے امدادی مراکز آنے والے نہتے شہریوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 5 لاکھ 76 ہزار یعنی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ قحط کے دہانے پر ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے باعث خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل کا عمل نہایت سست روی کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...