ایف بی آرنےٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نےٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کوایف بی آرمیں اصلاحات سے آگاہ کردیا۔ ٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر محصولات کوبڑھایاجارہا ہے۔ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعےٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کیا جائےگا۔تقریبا31لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئےپلان بنایاگیا ہے۔ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کورواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنےکےاقدامات سےآگاہ کیاگیا۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ ایف بی آرکوری اسٹرکچر اوراسٹرکچرل تبدیلیاں لائی جارہی ہیں،رواں مالی سال کا9415ارب روپےکاٹیکس ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے۔جولائی تادسمبر2023کیلئےآئی ایم ایف کی ٹیکس وصولی کی شرط پوری کی گئی۔ذرائع کےمطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کیلئےایف بی آرکا ٹیکس ہدف4425ارب روپےتھا۔ جولائی  تا دسمبر2023ایف بی آر نے4468ارب روپے ٹیکس جمع کیا ۔رواں مالی سال کے پہلے8 ماہ کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کیا جاچکا ہے۔رواں مالی سال ایف بی آرنے کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری نہیں کی۔

ای پیپر دی نیشن