پنجاب حکومت نےائیر ایمبولینس کے لیے ایک ہیلی کاپٹر اور دو ہوائی جہاز خریدنےکافیصلہ کرلیا۔ائیر ایمبولینس کی خریداری کےلیے ورکنگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی میں صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر ،ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر، سیکریٹری فنانس شامل ہونگے ۔پنجاب حکومت مجموعی طور پر دو جہاز اور ایک ہیلی کاپٹر خریدے گی ،پہلے مرحلے میں ایک ہیلی کاپٹر اور ایک جہاز خریدا جائے گا، ائیر ایمبولینس جیٹ موٹر وے پر لینڈنگ کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ ائیر ایمبولینس پنجاب کےعوام کا حق ہے،ائیر ایمبولینس پنجاب کے باسیوں کی ضرورت ہے جسکو پورا کرنے جارہے ہیں،اللہ کرے کہ جلد ائیر ایمبولینس منصوبہ پایا تکمیل کو پہنچے ۔
ائیرایمبولینس کیلئے1ہیلی کاپٹراور2ہوائی جہازخریدنےکافیصلہ
Mar 15, 2024 | 15:23