نئی حکومت کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 35 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا۔
ہفتہ وار مہنگائی کی سالانہ شرح 32.89 فیصد کی سطح پر ریکارڈ ہوا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، رواں ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30 روپے تک کا بڑھ گئی۔رواں ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 34 روپے تک مہنگے ہوئے، ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 19 روپے تک مہنگے ہوئے رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 146 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے تک اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں مٹن کی فی کلو قیمت میں 31 روپے، بڑے کا گوشت فی کلو 14 روپے اور زندہ مرغی فی کلو 6 روپے تک مہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں برانڈڈ خوردنی تیل پانچ لِٹر 29 روپے تک سستا بھی ہوا، برانڈڈ گھی اڑھائی کلو 14 روپے تک سستا ہوا جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے تک سستا ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 93 پیسے کی کمی ہوئی، رواں ہفتے 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔