وزیراعظم شہبازشریف سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سلامتی ،سرمایہ کاری سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔ملاقات کےد وران اظہار رائے کی آزادی سمیت دوسرے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی.وزیراعظم شہبازشریف نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کااظہار کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام پر توجہ دے رہی ہے.وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے کردار پر روشنی ڈالی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھی پرزور طریقے سے اٹھایا.امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان کو اہم شراکت دار سمجھتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی سفیر سے ملاقات میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی کا معاملہ پُرزور طریقے سے اٹھایا۔امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے. مضبوط تعلقات استوار کرنے کیلئے مل کر کام کرنےکی امید کرتے ہیں۔
امریکی سفیرکی ملاقات ،شہبازشریف نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھا دیا
Mar 15, 2024 | 20:28