کیٹ کی جعلی تصویر کا معاملہ: امریکی اخبار میں شہزادہ ولیم پر طنزیہ کارٹون شائع

Mar 15, 2024 | 21:31

ویب ڈیسک
کیٹ کی جعلی تصویر کا معاملہ: امریکی اخبار میں شہزادہ ولیم پر طنزیہ کارٹون شائع
کیٹ کی جعلی تصویر کا معاملہ: امریکی اخبار میں شہزادہ ولیم پر طنزیہ کارٹون شائع

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے اور مدرز ڈے کے موقع پر ان کی جعلی تصویر سامنے آنے کے معاملے پر شہزادہ ولیم پر ایک طنزیہ کارٹون شائع کیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ پر بدھ کے روز شائع کیے گئے ادارتی کارٹون میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کیٹ مڈلٹن کے منظر عام سے غائب ہونے اور مدرز ڈے پر ان کی اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ تصویر سامنے آنے میں شہزادہ ولیم کا ہاتھ ہے۔

امریکی اخبار کی جانب سے شائع کے گئے کارٹون میں شہزادہ ولیم کو شہزادی کیٹ مڈلٹن کی ایک گتے پر بنی ہوئی تصویر کو پکڑ کر اسے تاروں سے کنٹرول کرتے اور کینسنگٹن پیلس کی کھڑکی سے لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے گزشتہ ہفتے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدرز ڈے کے موقع پر اپنے بچوں کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر میں ترمیم کرنے کا اعتراف کرکے میڈیا اور انٹرنیٹ صارفین کی خصوصی توجہ حاصل کرلی تھی۔

امریکی میگزین نے یہ طنزیہ کارٹون اس لیے شائع کیا ہے کیونکہ شہزادہ ولیم نے اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کی پیٹ کی سرجری کے بعد سے بالکل خاموش ہیں

مزیدخبریں