کراچی میں کتے کے کاٹنے کے کیسوں میں اضافہ

Mar 15, 2024 | 22:02

ویب ڈیسک

کراچی کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے کیسز میں اضافہ ہوگیا، زیادہ تر کیسز ایف بی ایریا، ناظم آباد اور سہراب گوٹھ میں رپورٹ ہوئے۔

اسپتال حکام کے مطابق جناح اور بڑے رفاہی اسپتال میں روزانہ کتے کے کاٹنے کے 130 سے 150 تک مریض آتے ہیں جن میں سے 60 سے 80 نئے کیسز ہوتے ہیں جبکہ دیگر افراد ویکسین ڈوز کیلئے آتے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں سال جناح اسپتال میں ریبیز کے 8 سے 10، نجی اسپتال میں 3 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں

مزیدخبریں